فیصل آباد، دن دتہاڑے 6سالہ بچی کو اغواء کر نے کی کوشش کرنے والے ملزم شہریوں کے ہاتھوں پٹائی

منگل 10 فروری 2015 22:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) منصور آباد کے علاقہ میں دن دتہاڑے 6سالہ بچی کو اغواء کر نے کی کوشش کرنے والے ملزم شہریوں کے ہاتھوں پٹائی ، ملزم کوپولیس کے حوالے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپو والا بازار گلی نمبر ایک کے رہائشی محمد اکبر مغل کی 6سالہ بیٹی مبرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران مدینہ ٹاؤن کا رہائشی ملزم ناصر آگیا اور موقع پاکر بچی کو اٹھا کر سائیکل پر فرار ہو گیابچی کی چیخ و پکار پر محلہ میں موجود مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی کے رہنما فیاض گوندل نے ملزم کو دبوچ لیا اور بچی کو بازیاب کروا لیا ، وقوع پر مکینوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اور مغویہ مبرہ کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزم کو حوالات منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :