فیصل آباد، پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والااوباش شخص کوگرفتار کر لیا
منگل 10 فروری 2015 22:23
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والااوباش شخص کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی جڑانوالہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر بستی عمرفاروق239گ ب کے رہائشی محمد یونس کی چار سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم محمد وقاص عرف کاشی ولد محمد اشرف قوم بھٹی سکنہ بلال پارک سٹی جڑانوالہ سے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر112جرم 376/511تھانہ سٹی جڑانوالہ درج کر لیا گیا۔
بتایاگیاہے کہ گزشتہ روزمحمد یونس کی چار سالہ بچی (کنزہ) جو گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم محمدوقاص اسے ورغلا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنی چاہی، لیکن بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا ،سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ اوسٹی جڑانوالہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزم کوبلال پارک سے گرفتارکر لیا ۔(جاری ہے)
سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ عورتوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے ملزمان کی معاشرہ کے اندر کو ئی جگہ نہیں اورایس ایچ اوتھانہ سٹی جڑانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی تفتیش کو جلد از جلدمکمل کرنے کے بعد فائنل رپورٹ مرتب کریں تاکہ حقیقی گنہگار کو قرار واقعی سزا مل سکے ۔
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.