Live Updates

فیصل آباد،تحریک انصاف کے رہنماؤ ں کا خواتین کے خلاف الطاف حسین کے توہین آمیزالفاظ پر شدید ردعمل کا اظہار

منگل 10 فروری 2015 22:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماو پنجاب اسمبلی کے رکن خرم شہزاد ، ضلعی صدر رانا راحیل مہناس،انڈسٹریل ونگ پنجاب کے صدر ظفراقبال سرور نے خواتین کے خلاف الطاف حسین کے توہین آمیزالفاظ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ الطاف حسین کی گندی ذہنیت پوری قوم پر واضع ہو چکی ہے چیئر مین عمران خان عوام کامطالبہ مانتے ہوئے کار کنوں کواجازت دیں وہ الطاف حسین کوایسی نکیل ڈالیں گے کہ اسے چھٹی کا دودھ یاد آجائیگا انہوں نے کہاکہ لندن میں بیٹھا خود ساختہ جلا وطن ا لطاف حسین پرلے درجے کا عیاش اور بد تمیز انسان ہی نہیں پیشہ ور قاتل اور بھتہ خوروں کا سرغنہ بھی ہے جس نے کراچی کے امن کو تباہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت اوراسکے ہر کارکن کیلئے قوم کی بیٹیاں انکی ماں بہن کا درجہ رکھتی ہیں اورتحریک کی ہر خاتون کارکن ہمارے لئے قابل احترام اور کی عزت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیزہے انہوں نے خواتین کیخلاف الطاف حسین کے توہین آمیزالفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر الطاف کی رگوں میں واقعی مہذب ماں کا خون شامل ہوتا تووہ کبھی بھول کر بھی کسی خاتون کے بارے ایسے الفاظ استعمال نہ کرتا انہوں نے انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرالطاف میں جرات ہے تو وہ پاکستان آکر قوم کی کسی بیٹی بارے توہین آمیز الفاظ استعمال کرے غیرت مند قوم اسی لمحے اسکی بدمعاشی نکال دیگی تحریک کے رہنماؤں ظفراقبال سرور خرم شہزاد اوررانا راحیل نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وقت آگیا ہے کہ الطاف جیسے مکار اورٹارگٹ کلنگ کے ماسٹر مائنڈ سے جان چھڑائی جائے ایم کیو ایم کا مسلح ونگ خودختم ہو جائیگاجسکی و جہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات