ملک میں اربوں روپے پٹرول وگیس چوری کی تحقیقات،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کو مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا،
ملک سے آئل کمپنیاں اور پٹرول مافیا ہرسال1400 ارب روپے کا تیل چوری کرتا ہے ، وزارت پٹرولیم نے اس چوری کی روک تھام کیلئے کوئی ریگولیٹری میکنزم آج تک بنایا بھی نہیں ہے،پی اے سی
منگل 10 فروری 2015 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ملک میں اربوں روپے پٹرول وگیس چوری کی تحقیقات کیلئے وزارت پٹرولیم کو مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ ملک سے آئل کمپنیاں اور پٹرول مافیا ہرسال1400 ارب روپے کا تیل چوری کرتا ہے جبکہ وزارت پٹرولیم نے اس چوری کی روک تھام کیلئے کوئی ریگولیٹری میکنزم آج تک بنایا بھی نہیں ہے،پی اے سی نے ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری کو طلب کیا تھا،رپور ٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک کے معدنی اور تیل ذخائر پر غیر ملکی کمپنیوں نے قبضہ کرلیا ہے یہ کمپنیاں تیل چوری کرتی ہیں،کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت پٹرولیم کے افسران ریٹائرمنٹ کے بعد نجی آئل کمپنیوں میں نوکری کرتے ہیں،دوران ملازمت ان کے تعلقات ان کمپنیوں سے پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے،تاہم ان کمپنیوں کو فائدے پہنچانے کا الزام درست نہیں ہے،ایل پی جی سائلٹی پر وزارت نے بتایا کہ یہ معاملہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کی سفارش کے بعد حل کرلیا گیا ہے،یہ کمپنیاں ایل پی جی پر رائلٹی2001ء کی پالیسی کے مطابق ادا کر رہی ہیں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.