Live Updates

الطاف حسین پاکستانی عوام کو تشدد اور نفرت پر ا کسا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم مافیا کی پارٹی کے طور پر جانی جاتی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی ہائی کمشنر کو کھلا خط لکھ دیا ،

برطانوی حکومت اپنے شہری کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے ، الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے،خط میں مطالبہ

منگل 10 فروری 2015 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی ہائی کمشنر کو کھلا خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے الطاف حسین پاکستانی عوام کو تشدد اور نفرت پر ا کسا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم مافیا کی پارٹی کے طور پر جانی جاتی ہے۔ خط تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کی جانب لکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کوکھلا خط لکھا گیا ہے۔

جس میں لکھا گیا ہے کہ ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث ہے ایم کیو ایم کا مسلح و نگ موجود ہے جو لوگوں کو قتل کرتا ہے ان سے بھتہ وصول کرتا ہے۔ اوران کو ڈراتا دھمکاتا ہے جس کی وجہ سے شہری ایم کیو ایم سے خوفزدہ ہیں الطاف حسین کی پارٹی مافیا کی پارٹی کے طو رپر مانی جاتی ہے الطاف حسین عوام کو تشدد اور نفرت پر اکسا رہا ہے کئی دہائیوں سے کراچی کے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے الطاف حسین اس کیلئے برطانوی سرزمین استعمال کررہے ہیں الطاف حسین نے خواتین کو غلیظ گالیاں دی ہیں اس کے خلاف پاکستان میں قتل کے کئی مقدمات التواء ہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں بھی جے آئی ٹی نے ایم کیو ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے الطاف حسین مسلسل عمران خان کو دھمکیاں دے رہے ہیں برطانوی حکومت نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت اپنے شہری کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور برطانوی شہری الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات