Live Updates

الیکشن کمشنر نے عمران خان کی سینٹ الیکشن کی خفیہ رائے شماری نہ کروانے کی درخواست مسترد کردی

منگل 10 فروری 2015 22:11

الیکشن کمشنر نے عمران خان کی سینٹ الیکشن کی خفیہ رائے شماری نہ کروانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) الیکشن کمشنر نے عمران خان کی سینٹ الیکشن کی خفیہ رائے شماری نہ کروانے کی درخواست مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران سینٹ کے الیکشن کیلئے خفیہ رائے شماری نہ کروانے کا مطالبہ کیا تھا درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ سینٹ کے الیکشن کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے نہ کروایا جائے اور کہا کہ سینٹ کا الیکشن سب کے سامنے کروایا جائے ۔

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے مطالبے کو مسترد کردیا اور کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے ایکٹ میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں جس کے ذریعے سینٹ الیکشن کو خفیہ نہ رکھا جائے الیکشن کمیشن کے ا یکٹ کے مطابق خفیہ رائے شماری کرائی جاسکتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :