حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے اسلحہ ڈیلروں کی ریکارڈ چیکنگ کا فیصلہ ،کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی طلب

منگل 10 فروری 2015 22:06

حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے اسلحہ ڈیلروں کی ریکارڈ چیکنگ کا فیصلہ ،کریکٹر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اسلحہ ڈیلروں کی ریکارڈ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلئے ہیں ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں ایسے تمام ڈیلران جو اسلحہ کی خرید و فروخت کررہے ہیں ان کا مکمل ڈیٹا اپ گریڈ کرنے اور تمام ریکارڈ کی تحقیقات کرنے کیساتھ ساتھ دکانوں پر کام کرنیوالے ملازمین اور مالکان کی مکمل تفصیلات بھی طلب کی ہیں جاری مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ جن اسلحہ ڈیلروں نے اپنی جائیداد پر دکانیں تعمیر کی ہیں ان کی اور کرائے پر بنائی گئی دکانداروں کیساتھ ساتھ ان کے مالکان کی بھی تفصیل طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :