Live Updates

ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری کا امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو خط، عمران خان کی شکایت لگا دی

منگل 10 فروری 2015 19:26

ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری کا امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو خط، عمران ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف لکھے گئے برطانوی ہائی کمیشن کو خط کے جواب میں ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو الطاف حسین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ الطاف حسین کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے پر امریکہ نوٹس لے۔

(جاری ہے)

بابر غوری کی جانب سے خط میں رچرڈ اولسن کو کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الطاف حسین پر دہشت گردی کے الزامات لگائے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ خود طالبان کے حمایتی ہیں۔سب سے پہلے عمران خان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین جمہوری سوچ کے مالک ہیں جبکہ ان پر دہشت گردی کے الزامات لگانا زیادی ہے۔بابر غوری نے مزید کہا کہ عدالتوں سے فرار کے بعد سیتا وائٹ ابھی تک باپ سے محروم ہے ۔امریکی حکومت کو چاہیئے کہ امریکی عدالت کے فیصلے کے مطابق سیتا وائٹ کو اس کے باپ سے ملوایا جائے اور اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات