Live Updates

پنجاب حکومت نے عمران خان کے بھانجے کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا

منگل 10 فروری 2015 17:17

پنجاب حکومت نے عمران خان کے بھانجے کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے احمد حسن خان کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا ہے ۔اس سلسلے میں وزیراعلی ٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب نے راشد حفیظ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بھانجے احمد حسن خان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کی سفارش جنوری کے دوسرے ہفتے حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔ وزیراعلی ٰ میاں شہباز شریف نے یہ سمری اس بناءپر تقریباً ایک ماہ زیر غور رکھی کہ کہیں احمد حسن خان کی بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ تعیناتی سے منفی سیاسی اثرات تو مرتب نہیں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف، سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث احمد ،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری امداد بوسال اور سابق ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے پر مشتمل کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کے بعد وزیراعلی ٰ نے احمد حسن خان کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنے کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ قانون پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :