Live Updates

الطاف حسین دم دبا کر لندن بھاگا ہوا ہے، چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان

منگل 10 فروری 2015 15:58

الطاف حسین دم دبا کر لندن بھاگا ہوا ہے، چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) چوہدری سرور کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں چوہدری سرور کو 1987 سے جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ چوہدری سرور پارٹی سیکر ٹری جنرل کے ساتھ مل کے پارٹی کو مضبوط کریں۔تحریک انصاف ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے۔

میں چاہتا ہوں کے پی ٹی آئی ایک ادارہ بنے اور چوہدری سرور جانتے ہیں کہ ادارہ کیسے بنایا جا تا ہے۔ چوہدری سرور نے بالکل صحیح وقت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں جمہوریت کا مطلب میرٹ ہے کیونکہ جمہوریت ہی باد شاہت کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ کیونکہ جمہوریت نے ہمیشہ بادشاہت کو شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے 2012 کے بعد عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ الطاف حسین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2007ء میں بھی اس کے خلاف بولا تھا الطاف حسین کے پاس ڈیتھ اسکواڈ ہے جس سے وہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو اور بعض اوقات اپنے ہی لوگوں کو مروا دیتا ہے اور بزدل اتنا ہے کہ 23 سال سے وہاں لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔ وہیں بیٹھ کر پاگل آدمی کی طرح تقریریں کرتا ہے اور عورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے اور لوگ اس کے سامنے نیم مردہ حالت میں بیٹھے اس کو سن رہے ہوتے ہیں۔

میں کافی کچھ بول سکتا تھا لیکن محض اس لیے چپ رہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی عوام سے سوال کیا کہ کیا ہماری غیرت ختم ہو گئی ہے جو ہم اس بے شرم اور نیم پاگل آدمی (الطاف حسین) کے اپنی قوم کی خواتین کے بارے میں نا زیبا الفاظ سن لیتے ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کے کارکنان سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیا ان کی بہن بیٹیوں کو اگر ایسا کہا جائے تو وہ چپ رہیں گے؟؟ الطاف حسین سب سے بڑا دہشتگرد ہے جو وہاں لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو دھمکیاں دیتا ہے اور ااس کے اشاروں پر قتل کیا جا تا ہے۔

ہماری جنگ تمام دہشتگردوں کے خلاف ہے چاہے پھر وہ کوئی بھی ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی پولیس کو غیر جانبدار کیا جائے تا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے جب تک ایسا نہیں ہو گا کراچی میں امن نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ایکشن لے کر الطاف حسین کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئیے کیونکہ یہی وقت ہے کہ قوم متحد ہو کر اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر فیصلہ کریں کہ ہم نے ملک کو اور اپنے کراچی کو پہلے والا کراچی بنانا ہے جس کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اعلانیہ کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی ایسے فورم میں شرکت نہیں کرے گی جہاں ایم کیو ایم کے کارکنان موجود ہوں گے اور یہ بائیکاٹ جاری رہے گا جب تک ایم کیو ایم کے کارکنان الطاف حسین سے علیحد گی اختیار نہ کر لیں ہمیں ایم کیو ایم کے کارکنان کو سمجھانا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو پورا اختیار دیا ہے اور اب یہی وقت ہے کہ میاں نواز شریف اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے ملک سے تمام دہشتگروں کا خاتمہ بغیر کسی امتیاز کے کریں اور ان کے خلاف ایکشن لیں۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات