Live Updates

سندھ اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی،متحدہ کی عمران خان کیخلاف مذمتی قرار

منگل 10 فروری 2015 12:11

سندھ اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی،متحدہ کی عمران خان کیخلاف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر 16 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ، ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ اسمبلی سیکرٹیریٹ میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرائی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں کورم پورا نہیں تھا جس پر ارکان کی آمد کے لئے وقفے وقفے سے دو مرتبہ گھنٹی بجائی گئی لیکن ایوان میں وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو اور چند ارکان ہی آئے جس پر سپیکر نے اجلاس پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنے کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے۔ الزام تراشیوں سے جمہوریت کو نقصان ہوگا ، متحدہ قومی موومنٹ سے بات چیت میں کوئی حرج نہیں ۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائیں گے ۔ عمران خان نے سیاست میں بازاری زبان متعارف کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی رولز میں ہے کہ وارننگ کے لئے پانچ منٹ پہلے بیل بجائی جاتی ہے لیکن آج وارننگ بیل بجائی نہیں گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :