پاکستان کسٹم کے اپیل ٹریبیونل کے پہلی جنگ عظیم میں استعمال تاریخی اسلحے کی ضبطگی اورجرمانے کے احکامات جاری

پیر 9 فروری 2015 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پاکستان کسٹم کے اپیل ٹریبیونل نے پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے تاریخی اسلحے کی ضبطگی اورجرمانے کے احکامات جاری کردئیے۔اسلام آباد سے یوکرائن کیلئے بک کرائے جانے والی اسلحہ کی کھیپ میں تاریخی گنیں اور اس کے اضافی حصے شامل تھے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹم کے ایکسپورٹ شیڈ پر تعینات کسٹم سٹاف نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے میسرز خان کی جانب سے اسلام آباد کے ایک کسٹم کلےئرنگ ایجنٹ کے ذریعے یوکرائن کیلئے اسلحے کی ایک کھیپ بک کرائی جب کسٹم حکام نے ان کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ فرم نے وزارت دفاع سے نئی گنوں کی درآمد کیلئے جاری کئے گئے این او سی کی آڑ میں تاریخی گنیں اور ان کے اضافی حصے یوکرائن سمگل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

یہ گنیں 1914ء میں برمنگھم سمال آرمز اینڈ کولمٹڈ انگلینڈ میں آرمز آٹومیٹک لوئس بیلجےئم کیلئے بنائی گئی تھی،ان گنوں میں5لوئیس303 اینٹی ائیرکرافٹ آٹومیٹک گنز ماڈل1914ء،استعمال شدہ اور اضافی حصے،4عدد سٹین گن اور ان کے حصے موجود تھے،کسٹم حکام نے ان کنسائمنٹ کو سیل کردیا،معائنے کے دوران آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے بھی ان اسلحے کو تاریخی قرار دیا جبکہ میسرز خان کا مؤقف تھا کہ یہ اصلی اور تاریخی گنیں نہیں ہیں بلکہ ان پر ان گنوں کے متبادل بنائے گئے ہیں۔کسٹم اپیل ٹوریبونل کے ممبران نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ضبط کرنے اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم سنایا ۔۔

متعلقہ عنوان :