پی اے سی سیکرٹری پیٹرولیم پر برہم‘ اجلاس آج تک ملتوی کردیا گیا

پیر 9 فروری 2015 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری پیٹرولیم کی عدم حاضری کے باعث آج تک ملتوی ہوگیا۔ پی اے سی نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک کے معدنی ذخائر پر چالیس کمپنیوں کے قبضہ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا اور آدھ گھنٹہ انتظار کے بعد سیکرٹری پیٹرولیم کی غیر حاضری پر اجلاس آج منگل تک ملتوی کردیا گیا۔