حضرت سائیں شیر شاہ ولی نوشاہی کے عرس کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی

پیر 9 فروری 2015 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)حضرت سائیں شیر شاہ ولی نوشاہی کا عرس مبارک زیر سرپرستی سجادہ نشین حضرت سائیں اجمل پرویز مدظلہ فیصل آباد حسب پروگرام انعقاد پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

10فروری بروز منگل چادر پوشی مزار شریف‘ 11فروری کو محفل سماع جبکہ 12 فروری بروز جمعرات اجتماعی اختتامی دعا ہو گی۔محفل سماع میں حسب پروگرام صفدر علی‘ مبارک علی‘ سرفراز علی قوال انعام اللہ‘ سعد اللہ قوال عابد مہر علی خاں قوال اور دیگر نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔ منتظمین میں افضل احسان‘ تیمور افضل‘ گلریز افضل و دیگر شریک ہوں گے۔