پنجاب اسمبلی کے آج سہ پہر شروع ہو نے والے اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 9 فروری 2015 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پنجاب اسمبلی کے آج منگل کی سہ پہر شروع ہو رہے اجلاس کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم سابقہ روایات کے برعکس اس مرتبہ سپیکر کی سربراہی میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس نہیں ہوا، واضح رہے کہ سپیکر رانا محمد اقبال ان دنوں قائم مقام گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسمبلی ذرائع کے مطابق سابق ایس او پی کے مطابق ہی سکیورٹی امور کے بارے میں متعلقہ حلقوں کو ہدایاتی جاری کی گئیں اور سکیورٹی پلان پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔