لاہور کی خصوصی عدالت نے میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار بھٹہ مالک کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرنے پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا

پیر 9 فروری 2015 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) لاہور کی خصوصی عدالت نے میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار بھٹہ مالک کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرنے پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت شروع کی تو بھٹہ مالک یوسف کے وکیل نے عدالت کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درج مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو خارج کرکے کیس سیشن عدالت کو بھجوایا جائے۔

فاضل جج نے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرکے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہئے کہ سانحہ میں پولیس نے بھٹہ مالک سمیت 75 ملزمان کو چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے جبکہ64 ملزمان کے روپوش رہنے پر پولیس انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی تھی تاہم دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :