سیکرٹری الیکشن کمیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین نام بھیج دئے،

کمیشن نے خاموشی اختیار کرلی، شیرافگن نے 22ویں گریڈ کا کورس کر لیا،تعیناتی کیلئے رابطے تیز

پیر 9 فروری 2015 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) الیکشن کمیشن کو اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مستقل سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کرنے کیلئے تین ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی عملدرآمد نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مستقل سیکرٹری الیکشن کمیشن کیلئے محمد احسن‘ کامران قریشی اور نذرت بشیر پر مشتمل تین ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی تاہم اب تک الیکشن کمیشن نے مستقل سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تعینات کرنے کیلئے ان تین ناموں پر کوئی جائزہ نہیں لیا۔

قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے بھی مستقل سیکرٹری الیکشن کمیشن کیلئے تیز کردیں جس کے لئے انہوں نے 22 ویں گریڈ کیلئے کورس مکمل کرلیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر ہی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :