سپریم کورٹ نے سینئر افسران کی ترقی کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،

افسران کی استدعاپر ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کانوٹیفکیشن پر عمل درآمدروک دیا

پیر 9 فروری 2015 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء ) سپریم کورٹ نے سینئر افسران کی ترقی کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک عدالت فیصلہ جاری نہیں کرتی اس وقت تک وفاقی حکومت کوترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اوردیگر کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن پرومل درآمد رکارہے گا ،چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روزوفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت کی ،اس دوران عدالت نے حکومتی اپیل کی سماعت کی ،اس دوران عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیااورافسران کی استدعاپر ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کانوٹیفکیشن پر عمل درآمدروک دیا

متعلقہ عنوان :