ذرائع مواصلات کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،رانا ثناء اللہ ،

مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت مین شاہراؤں کی تعمیروبحالی اورکشادگی کے علاوہ اندرون شہر سڑکوں وپلوں کی تعمیر وتوسیع پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظرشہریوں کے لئے آمدورفت میں مزید آسانیاں پیدا کی جاسکیں،سابق صوبائی وزیربلدیات

پیر 9 فروری 2015 23:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سابق صوبائی وزیربلدیات وقانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ ذرائع مواصلات کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت مین شاہراؤں کی تعمیروبحالی اورکشادگی کے علاوہ اندرون شہر سڑکوں وپلوں کی تعمیر وتوسیع پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظرشہریوں کے لئے آمدورفت میں مزید آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔

انہوں نے یہ بات سمندری روڈ پر اللہ ہوپل(ڈی ٹائپ پل)کی کشادگی کے تعمیراتی منصوبے کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنوراعجازخالق،ڈی اوروڈز عبدالخالق،ایس ڈی اودلشاد احمد کے علاوہ سابق ناظم ملک سلطان اعوان اوردیگر کارکن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ اس پل کے دونوں اطراف 22/22فٹ توسیع وتعمیر کے منصوبے پرایک کروڑ12لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں جو35فٹ سے79فٹ تک چوڑا ہوجائے گااورٹریفک کو گزرنے کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ 2،ارب روپے کی لاگت سے سمندری روڈ پر جھال خانوآنہ چوک میں انڈر پاس وفلائی اوور کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے اس نوعیت کے میگا پراجیکٹس کا اجراء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی کا مظہرہے اور وہ صوبے کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کو جدید ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 70کے عوام کے ہمہ نوعیت کے بنیادی مسائل حل کرنے کا مشن جاری ہے اور اللہ ہو پل کی توسیع بھی اسی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس سے علاقے کا بہت بڑا مسئلہ حل کردیاہے۔

انہوں نے پل کے توسیعی منصوبے پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ توسیع شدہ پل کو فوری چالو کریں اس سلسلے میں راستے میں آنے والی یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کاانتظارنہ کیا جائے بلکہ ٹریفک کے گزرنے کی مناسب جگہ کابندوبست کیا جائے۔اس موقع پر کارکنوں نے اللہ ہو پل کی کشادگی کے منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی پر رانا ثناء اللہ خاں کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں حلقہ ترقیاتی وخوشحالی سے ہمکنار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پل کی توسیع کے منصوبے سے عوام کو ٹریفک مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔اس سے قبل محکموں کے افسران نے تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :