حافظ آباد،25مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

پیر 9 فروری 2015 23:11

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)پاکستان ایسوسی ایشن آف یو گنڈاکے صدر شیخ رشید احمد زرگر کے زیر نگرانی25مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 12فروری بروز جمعرات کو اسپورٹس جمنازیم / میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اجتماعی شادی میں بچیوں کوفی کس 2لاکھ مالیت کا جہیز اور نقد سلامی دی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف یو گنڈاکے صدر شیخ رشید احمد زرگرکے زیر نگرانی گذشتہ سال بھی 32مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کی گئی تھیں۔