سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،پرویز رشید ،
دہشتگرد کسی بھی نام سے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،سانحہ شکارپور پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ،ہیں،عمران خان سچ بولیں گے تو میں خاموش رہوں گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 9 فروری 2015 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،دہشتگرد کسی بھی نام سے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،سانحہ شکارپور پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ہیں،عمران خان سچ بولیں گے تو میں خاموش رہوں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر تھیلے کھلے اور ووٹوں کی گنتی بھی ہوئی،عمران خان کے پاس کوئی ثبوت تھا تو الیکشن ٹریبونل میں پیش کردیتے،خان صاحب پارلیمنٹ میں آتے تو پارلیمانی آداب سے آگاہی ہوجاتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان میں تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں سیٹیں جیتنے کی طاقت نہیں رکھتی،خیبرپختونخوا میں کچھ سیٹیں جیت سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری خود ہی پاکستان آئے اور خود ہی چلے گئے۔بھارتی وزیراعظم مودی بڑے ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں فراخدلی دکھانا ہوگی۔پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بھارت بتائے کہ اس نے کس کے دباؤ میں مذاکرات معطل کئے۔کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کرتی ہیں۔پاکستان میں کشمیر پر یکجہتی ہے بھارت میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر سب متحد ہیں،دہشتگردی کے خلاف کارروائی جاری ہے۔سانحہ شکارپور پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ہیں۔پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی،دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،اوگرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ تیل کی طلب اور رسد کی مانیٹرنگ کرےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.