اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات2015ء کے شیڈول کا اعلان ، انتخابات 28 فروری کو ہوں گے

پیر 9 فروری 2015 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2015ء کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر،نائب صدر ودیگرعہدیداران کے انتخابات 28 فروری کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2015ء کیلئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ طارق محمود جہانگیری کوالیکشن بورڈ کا چےئرمین بنایا گیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ نوید حیات ملک اور ایڈووکیٹ ندیم حسن مغل ممبر بورڈ ہوں گے۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 11,12فروری کو ہوں گے،16فروری کو امیدواران کی لسٹ آویزاں کی جائے گی اور 17فروری کو کاغذات کی سکرونٹی ہوگی،19فروری کو کاغذات واپسی اور 23فروری کو امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کردی جائے گی جبکہ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات28فروری کو ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :