سیاسی قائدین الزام تراشیوں کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوں، عابد شیرعلی ،

امن کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہے،کراچی میں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 9 فروری 2015 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ سیاسی قائدین الزام تراشیوں کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوں،امن کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہے،کراچی میں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خاتون کو نائیکا کہنا بہت غلط ہے،ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی بجائے ہمیں امن کیلئے مل کرکام کرنا ہے،سیاسی قائدین دہشتگردوں سے مقابلے کیلئے متحدہ ہوجائیں ہم نے ملک میں امن قائم کرنا ہے ،اگر کسی دہشتگردی کی حمایت کیلئے کوئی سیاسی جماعت سامنے آئے تو اس کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کی جائے،کراچی میں امن کا قیام وزیراعظم کا عزم ہے،کراچی میں امن ہوگا تو پورے ملک میں امن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قوم کی جنگ ہے،ہم اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے حاضر سمجھتے ہیں۔ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں جو بھی ملوث ہو اس کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کے ساتھ نیا معاہدہ ملکی مفاد اور نئی شرائط پر ہوگا،کراچی میں بجلی کی کل طلب1700میگاواٹ ہے جبکہ الیکٹرک2500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کے الیکٹرکو650میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ سے دی جارہی ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :