سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ ق نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

پیر 9 فروری 2015 22:37

سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ ق نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارتی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس رابطے میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری کو سینیٹ الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت کی دہانی بھی کروائی ہے۔اس فیصلے کے بعد پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :