بلوچستان میں مزار کا نذر آتش کیا جانا حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

پیر 9 فروری 2015 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزار کا نذر آتش کیا جانا حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مزاراتِ اولیاء کو جلانے والا خوارج کا وہی گروہ ہے جو عراق اور شام میں اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات پر حملے کر رہے ہیں اور چند دن پہلے انہوں نے اردتی پائلٹ کو زندہ جلا دیا ہے افسوس ہے کہ وہ گروہ پاکستان میں کچھ ایسے ناموں سے کام کر رہے جو حکومت کے من پسند ہیں اس لیے اپریشن ضرب عضب سے ان لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

مجھ میں حضرت پیر طاہر الغنی بغدادی کے مزار کو جلا دینا برصغیر کی پوری اسلامی تاریخ پر حملہ ہے مگر حکومت کو اہلسنت کی گرفتاریوں سے دلچسپی ہے اہل سنت دہشت گردی کا نشانہ بھی بن رہے ہیں اورپولیس گردی کا نشانہ بھی بن رہے ہیں حکومت یہ سمجھ لے استحکام پاکستان کی ضمانت صرف اہل سنت ہے ۔

متعلقہ عنوان :