نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے،

گستاخانہ خاکے شائع کرنا کسی ایک ملک یا ادارے کی سازش نہیں یہووو نصاریٰ کا ایجنڈہ ہے،مولانا محمد شمشاد سلفی

پیر 9 فروری 2015 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، بہاولپور اور خانیوال سمیت دیگر شہروں میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینر مولانا محمد شمشاد سلفی نے جامع مسجد عمر فاروق کاہنہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس میں گستاخوں کی حمایت میں ریلی نکالنے والے چالیس ممالک کے حکمران قرآن کا مطالعہ کریں۔

وہ نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرتے ہوئے خاکے چھاپتے اور مسلمانوں کو دہشتگرد کہتے ہیں لیکن قرآن پاک سب انبیاء کی حرمت و عزت کا تحفظ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنما ؤں مولانا غلام قادرسبحانی، مولانا بشیر احمد خاکی اورخالد سیف الاسلام نے لاہور میں ہی مختلف مقامات پر کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا کسی ایک ملک یا ادارے کی سازش نہیں بلکہ یہ یہووو نصاریٰ کا ایجنڈہ ہے۔

ہمیں اس کے مقابلہ کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ہم جب تک ایک قوت نہیں بنتے اور شریعت نافذنہیں کرتے ہمیں قوت حاصل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہاکہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کیلئے سب جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلائیں گے اور اس تحریک کو گلی محلے کی سطح پر منظم کریں گے۔ حکمران اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں اور گستاخوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔

تحریک حرمت رسول ﷺ کی جانب سے اٹک اور چکوال میں بھی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں محبان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء کی جانب سے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ کانفرنسوں سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماؤں مولانا طاہر طیب بھٹوی ، حافظ محمد مسعود ، مولانا یوسف ربانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر تمام انبیاء کی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔

ایسا کرنے سے ہی دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔ تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کی جانب سے گوجرانوالہ، بہاولپور اور خانیوال سمیت دیگر مختلف شہروں میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماؤں مولانا احمد سعید ملتانی، مولانا محمد یوسف ربانی، مولانا سیف اللہ ربانی ، حافظ سیف اللہ اعظم اور مولانا محمد یوسف ربانی و دیگر نے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا اور کہاکہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دلآزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں۔تحفظ حرمت رسولﷺ کے مسئلہ پرتمام مذہبی وسیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔

متعلقہ عنوان :