لاہورہائی کورٹ نے ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر قتل کے ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں بدل دیا

پیر 9 فروری 2015 21:31

لاہورہائی کورٹ نے ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر قتل کے ملزم کی سزائے موت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) لاہورہائی کورٹ نے ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر قتل کے ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں بدل دیا۔ دوران سماعت عدالت کے روبرو قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر قیدی پرویز کی نظر ثانی کی دائر درخواست پر مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے ناکافی شہادتوں کے باوجود ان کے موکل کو سزائے موت سنائی جو کسی طور پر بھی قانون کے مطابق نہیں۔

(جاری ہے)

مجرم کی اپیل کے خلاف استغاثہ کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ہی مجرم کو سزائے موت سنائی تھی، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ اسے برقرار رکھا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سُننے بعد درخواست گزار مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ یاد رہے کہ مجرم پرویز پر الزام ہے کہ اس نے ننکانہ میں 2005 میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا جس پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی

متعلقہ عنوان :