سندھ حکومت نے کارساز، مہران بیس اور ایئرپورٹ حملہ کیس جیسے دس مقدمات فوجی عدالتوں بھیج دیئے

پیر 9 فروری 2015 20:40

سندھ حکومت نے کارساز، مہران بیس اور ایئرپورٹ حملہ کیس جیسے دس مقدمات ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سندھ حکومت نے کارساز، مہران بیس اور ایئرپورٹ حملہ کیس جیسے دس مقدمات فوجی عدالتوں بھیج دیئے ہیں۔ا ضمن میں آئی جی غلام حیدر جمالی نے وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ جمعے تک مزید47مقدمات وفاق کو بھیج دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاوٴس میں سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں گورنرسندھ عشرت العباد خان، آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی، ڈی جی رینجرز بلاک اکبر، اور کورکمانڈر کراچی نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ انسداد دہشتگردی کی خصوصی فورس تشکیل دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار اہلکاروں پر خصوصی فورس تشکیل دی جائے گی جس کو پاکستان آرمی خصوصی تربیت فراہم کرے گی۔اجلاس میں دہشتگردی کے 57 مقدمات وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وفاقی حکومت نے سندھ کی جانب سے مقدمات نہ بھیجے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔اجلاس میں اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے، کراچی آپریشن کو بلاامتیاز جاری رکھنے اورتیز کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :