بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، ورکنگ باوٴنڈری پر پھر بلا اشتعال فائرنگ، سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس

پیر 9 فروری 2015 12:52

بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، ورکنگ باوٴنڈری پر پھر بلا اشتعال فائرنگ، ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) جنگی جنون میں مبتلاء بھارت ایک بار پھر انسانیت دشمنی پر اتر آیا۔ سیالکوٹ کے چارواہ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹرز میں بلا اشتعال گولہ باری نے سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ میڈیا رپو رٹ کیمطا بق بھارت ایک بار پھر عالمی قوانین کے ساتھ ساتھ انسانیت بھی بھول گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چارواہ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹرز میں بلا اشتعال گولہ باری کی۔ سرحد پار سے دھمالہ، جمال جنڈ اور عمراں والی سمیت ورکنگ باوٴنڈری پر واقع دیگر آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ چناب رینجرز نے بلا اشتعال گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت حالیہ مہینوں میں درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :