سانحہ بارہ مئی ، گرفتار ٹارگٹ کلر ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے :رینجرز
پیر 9 فروری 2015 10:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سانحہ بارہ مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار ، ملزم رفیق ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے ، اعتراف جرم کر لیا ، ترجمان رینجرز کا بیان ، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں ۔ کراچی میں رینجرز نے بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ، ترجمان کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔
گرفتار عبدالرفیق کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق رفیق نامی ملزم کو گزشتہ شب محمود آباد کے علاقے میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔(جاری ہے)
ملزم نے سات سال قبل بارہ مئی کو شہر قائد میں پیش آنے والے واقعات میں ملوث ہونے اور ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ ملزم ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کو ہدایات بھی دیتا تھا جبکہ گینگ وار اور زمینوں پر قبضوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔
ملزم کو آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کی درخواست بھی کی جائے گی ۔ محمود آباد میں ہی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.