کراچی، محمود آباد سے ٹارگٹ کلر گرفتار،رینجرز کے اہم انکشافات

اتوار 8 فروری 2015 23:58

کراچی، محمود آباد سے ٹارگٹ کلر گرفتار،رینجرز کے اہم انکشافات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) رینجرز نے محمودآباد سے گرفتار ٹارگٹ کلرسے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کاکہنا تھا کہ ٹار گٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور عبدالرافیق ایم کیو ایم محمود آباد کا سیکٹر انچارج ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے مختلف مقامات پر اسلحہ چھپا کر رکھا تھا اور ٹارگٹ کلرزکے ایک گروہ کی سرپرستی بھی کرتا تھا ۔رینجرز ترجمان کے مطابق عبدالرافیق سے ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے اووہ بینک کی نوکری کی آڑ میں غیرقانونی وارداتیں کر تا تھا۔

متعلقہ عنوان :