بھارت کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی ، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کاروائی

اتوار 8 فروری 2015 23:58

بھارت کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی ، پنجاب رینجرز کی بھرپور ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت رک نہ سکی۔بھارت کی جانب سے ہرپال اور چارواہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہرپال اور چارواہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جبکہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ہرپال ، انولہ ، سلیم ، چارواہ ، کھنور ، اور بلھے کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :