پی آئی اے کی اکلوتی فلائیٹ کی آخری پرواز بھی بارسلونا سے روانہ،کیمونٹی میں شدید اضطراب

اتوار 8 فروری 2015 23:44

پی آئی اے کی اکلوتی فلائیٹ کی آخری پرواز بھی بارسلونا سے روانہ،کیمونٹی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) پی آئی اے کی اکلوتی فلائیٹ کی آخری پرواز بھی بارسلونا سے روانہ ہو گئی ۔کیمونٹی میں شدید اضطراب ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائیٹ کی بندش پر بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔اور کمیونٹی کی اہم شخصیات پی آئی اے کی بندش پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے ، گزشتہ روزپاک فیڈریشن اسپین کاتالونیا کے صدر اور فیڈریشن دل بائیس کے سابق صدر سفیان یونس نے میڈیاگفتگو کی کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے کنٹری منیجر کی سیاست کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا ،کمیونٹی ان کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں ہے،انہو ں نے پی آئی اے کی مجموعی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کیا۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ دنو ں سے سن رہے ہیں کہ پی آئی اے کو بار سلونا سے بند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میں سمجھتا ہو ں کہ پی آئی اے کے بند ہو نے کی جو وجوہات ہیں ان میں سب سے اہم پی آئی اے کا رویہ اور پی آئی اے کا ٹائم ٹیبل ہے۔پی آئی اے کی اکثر پروازیں دیر سے آتی ہیں جن کی وجہ سے عوام کو پر یشانی ہو تی ہے۔پی آئی اے کی ٹکٹ بھی دوسری ائیر لائنز سے زیادہ ہے۔

بارسلونا میں پی آئی اے کی مینجمنٹ اپنے رویے پر غور کرے ،ان لوگو ں نے یہا ں پر جو کیا ہے ہم نے دیکھا ہے کہ وہ دوسری ائیر لائیز کی نسبت غلط کیا ہے۔میں کنٹری منیجر کی مینجمنٹ سے بالکل مطئمن نہیں ہو ں اگر وہ کنٹری منیجر ہے تو اسے دوسری ائیر لائینز کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس طرح اپنی ائیر لائینز کو کا میاب بنا رہی ہیں۔لیکن یہا ں بارسلونا میں مسئلہ یہ ہے کہ یہا ں کے کنٹری منیجر کی اپنی سیاست ہے۔

جس کی وجہ سے یہا ں کی عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔جبکہ کچھ لوگوں کے خیال ہے کہ پی آئی اے کے جی ایس اے ہولڈر پی آئی اے کی ٹکٹوں کی بجائے دوسری ائیر لائینز کی ٹکٹیں فروخت کرتے تھے اس وجہ سے بھی فلائیٹ بند کروانے میں کافی مدد ملی ہے ۔اب وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیں بھی پاکستان لے جانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :