بھارت نے سری نگر مظفر آباد بس سروس بند کر دی

اتوار 8 فروری 2015 22:37

بھارت نے سری نگر مظفر آباد بس سروس بند کر دی

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) کنٹرول لائن کے آر پار تجارت معطل ہونے کے بعد بھارت نے سری نگر مظفر آباد بس سروس بھی بند کر دی۔ ہفتے میں ایک بار چلنے والی بس کی بندش سے دونوں اطراف کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت کشمیریوں کی آزادی کا مخالف ہے۔ کنٹرول لائن کے آر پار بسنے والوں کے درمیان دیوار بھی بنتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارتی حکام نے منشیات فروشی اور سمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیس تجارتی ٹرک روکے اور ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ آزاد کشمیر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی نے ڈرائیوروں کی حوالگی کا مطالبہ کیا تو صاف انکار کر دیا اور اب تجارت کے بعد سری نگر مظفر آباد بس سروس بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ہفتے میں ایک بار چلنے والی بس کی بندش کے باعث کنٹرول لائن کے آر پار آنے جانے والے شدید مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :