امریکی پولیس کے فیس بُک پیج سے شہرت پانے والے ملزم کو 2سال قید

اتوار 8 فروری 2015 21:54

امریکی پولیس کے فیس بُک پیج سے شہرت پانے والے ملزم کو 2سال قید

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس کے فیس بْک پیج سے شہرت پانے والے حسین ملزم ہر جرم ثابت، 2سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق30 سالہ جیریمی میس جنہیں ’ہاٹ کرمنل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کو بندوق کے حوالے سے جرم پر دو سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میکس نے آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم کو تسلیم کیا ہے اور اس کے نتیجے میں وہ 27 مہینے کے لیے جیل کی ہوا کھائی گے اور انہیں منشیات کے استعمال کو روکنے کا کورس سے بھی گزرنا پڑے گا۔

جیریمی کے مگ شاٹ کو جب کیلی فورنیا پولیس نے 19 جون کو گرفتار کر کے اپنے فیس بک صفحے پر شائع کیا تو اس نے ہزاروں کے دل موہ لیے تھے۔میکس اس کے نتیجے میں ایک آن لائن سینسیشن بن گئے تھے اور ان کی تصویر پر 95 ہزار لائکس اور 25 ہزار کمنٹس پوسٹ کیے گئے تھے جس کا اندازہ پولیس کو نہیں تھا۔میکیس کی تصویر پر تبصرے کرنے والی زیادہ تر خواتین ہیں، جو ان کے چہرے اور شکل وشباہت کی تعریف کرتی ہیں۔بغیر کسی شک کے وہ سٹویٹن پولیس محکمہ کے فیس بک صفحے پر سب سے مشہور مشتبہ مجرم بن گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :