وزیراعلی خیبرپختونخوا سے عالمی اداروں کے نمائندوں کی ملاقات، ہمارے دوست ممالک ہمیں درپیش چیلنجوں سے باخبر اور ہماری معاونت کے خواہشمند ہیں ،پرویزخٹک

اتوار 8 فروری 2015 20:57

وزیراعلی خیبرپختونخوا سے عالمی اداروں کے نمائندوں کی ملاقات، ہمارے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 8فروری۔2015ء) غیرملکی امداد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے تشکیل کردہ سٹریٹیجک ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ فریم ورک سے منسلک ترقیافتہ ممالک اور عالمی اداروں نے پولیس اصلاحات، دہشت گردی کی بیخ کنی،امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ٹھوس اقدامات اور موثر قانون سازی کو انتہائی مثالی جبکہ اس ضمن میں حاصل کردہ پیشرفت اور کامیابیوں کو ہرلحاظ سے اطمینان بخش قرار دیا ہے ممالک اور اداروں کے 25سے زائد سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام کے ایک با اختیار وفد نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سے خصوصی ملاقات کی اوراتفاق رائے سے صوبائی حکومت کے اقدامات بالخصوص پولیس و جیل اصلاحات کو سراہتے ہوئے زیادہ مالی اور فنی تعاون کی پشکش کی انہوں نے اس بات کو بھی خوش آئند کہا کہ صوبائی حکومت نے بہتر اندرونی نظم و نسق کے ذریعے بدامنی کے شکار افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا پر پڑنے والے منفی اثرات بھی زائل کرکے اسے دہشت گردی سے محفوظ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماد اویس آغا، سیکرٹری داخلہ ارباب محمد عارف، سابق آئی جی پولیس فیاض طورو اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے وفد کے شرکاء نے جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی ، یو ایس ایڈ، جرمن ادارے جی آئی زی، کے ایف ڈبلیو، سوئس ایس ڈی سی ، یو این ڈی پی، جائیکا، آس ایڈ،یورپی یونین ، ناروے ، کینڈ ا اور ہالینڈ کے مشن ہیڈز، کنٹری ڈائریکٹرز اور سینئر سفارتکار شامل تھے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیڑھ برس کے مختصر عرصے میں صوبائی حکومت کی تبدیلی اور شفافیت کی پالیسیوں پر ٹھوس عمل اورکرپشن کے خلاف اقدامات نیز غیر ملکی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنانے کو بطور خاص سراہا اُنہوں نے اصلاحات و گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے ضمن میںٰ پرویز خٹک کی فعال قیادت میں واضح لائحہ عمل کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومت نے پوری دانشمندی سے بہترین قوانین لاگو کرکے ترقی کا رخ مادیت سے امن و سلامتی اور انسانی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا ہے جو حقیقی ترقی کا پیش خیمہ ہے اور اسکے یہاں کے عوام کے معیار زندگی پر مزید دور رس اثرات مرتب ہونگے وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی ترقیاتی ترجیحات میں معاونت پر امدادی اداروں اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان یقینی بنانے، جیلوں کی بہتری اور عدالتوں پر بوجھ اور مقدمات میں کمی کیلئے پولیسنگ کے استحکام نیزاسے جدید سہولیات، آلات اور سازو سامان سے بھی لیس کر نے کے پروگرام کو کامیابی سے عملی جامہ پہنایا ہے انہوں نے وفد کی طرف سے پولیس، جیلخانوں و عدلیہ کی استعداد بڑھانے، کریمینل جسٹس سسٹم کی بہتر تشکیل، جیلوں میں مزید اصلاحات اور دیگر امور میں امداد کی پشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈونرز نمائندوں کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، پولیس و جیلخانہ جات کے آئی جیز اور فیاض طورو سمیت متعلقہ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا عمل درآمد بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا اور واضح کیا یہ بورڈ براہ راست انکی نگرانی میں کام کرے گا اور پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیگا پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے دوست ممالک ہمیں درپیش چیلنجوں سے باخبر اور ہماری معاونت کے خواہشمند ہیں اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تبدیلی اور اصلاحا ت کا جامع ایجنڈا اپنایا ہے جس میں گڈ گورننس ، سرکاری اداروں کی خدمات میں بہتری ، احتساب و شفافیت ، حکومت اور عوام میں براہ راست معاونت ، صوبے کے قدرتی وسائل سے بہتر استفادہ، ادارہ جاتی استحکام اور حکومت و امدادی اداروں اور ممالک کے مابین سود مند اور شفاف معاونت شامل ہیں پرویز خٹک نے اُمید ظاہر کی کہ امدادی ادارے اپنی یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبائی حکومت سے پولیس و عدالتی نظام سمیت تمام فنی اور مالی معاملات میں بھر پور تعاون کرینگے تاکہ ہم نہ صرف صوبے بلکہ پورے خطے میں امن و ترقی کا عمل تیز کرسکیں اور غریب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے قابل ہوں وزیر اعلیٰ نے اس بات کو خوش آئند کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اپنی شفاف مالی اور معاشی پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت امدادی اداروں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے کیونکہ ہم نے ان اقدامات کو قانونی ڈھال بھی مہیا کی ہے اور انہیں یقین ہو گیا ہے کہ اُنکی ٹیکس منی یہاں شفاف اور منصفانہ خرچ ہو گی او ر ماضی کی طرح حکمرانوں کی عیاشیوں اور لوٹ مار میں ضائع نہیں ہونے دی جائیگی پرویز خٹک نے واضح کیا کہ ہم نے شہروں اور دیہات کی سطح پر تعلیمی اور طبی اداروں میں عملے کی حاضری اور سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بھرپور فنڈنگ کے علاوہ مانیٹرنگ کا موثر نظام اپنایا ہے جبکہ اعلیٰ افسران کو بھی اچانک دوروں اورسروس ڈیلیوری کے معیار پر مسلسل نظر رکھنے کا پابند بنایا ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے علاوہ تمام سماجی شعبوں میں امیر اور غریب کا فرق مٹانے اور اداروں میں انکی یکساں عزت و توقیر یقینی بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہم بلدیاتی نظام کو عوامی مسائل کے حل اور مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کی کنجی سمجھتے ہیں جس کیلئے ہم نے شروع دن سے کام کیا پوری محنت سے ویلج کونسلوں تک وسائل اور اختیارات منتقل کرنے کیلئے جامع بلدیاتی نظام بنایا ہم نے صوبائی حکومت کے 30 فیصد مالی وسائل بھی تحصیل اور ویلج کونسلوں کو منتقل کئے اور اگر کسی کو شک ہو تو وہ ہمارے اور دوسرے صوبوں کے وضع کردہ بلدیاتی نظام دیکھ لیں تاکہ فرق صاف نظر آسکے۔

متعلقہ عنوان :