پشاور،آرمی پبلک سکول کادہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والا بچہ احمد نواز کی فیملی 12 فروری کو برطانیہ جائیگی
اتوار 8 فروری 2015 20:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) احمد نواز کی فیملی 12 فروری کو برطانیہ جائیگی آرمی پبلک اسکول کے زخمی بچے احمد نواز اور اس کے اہلخانہ کے برطانیہ کے ٹکٹ بھی کنفرم ہوگئے، احمد نواز 12 فروری کو اہلخانہ سمیت برطانیہ جائیں گے۔
(جاری ہے)
آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلم احمد نوازکو مرکزی حکومت نے علاج کیلئے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، تین روز پہلے احمد نواز اور اس کے اہلخانہ کو برطانوی سفارتخانے سے ویزہ ملنے کی خبر بھی سب سے پہلے دنیا نیوز نے نشر کی تھی۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک نے احمد نواز اور اس کے اہلخانہ کے ویزے ان کے گھر پہنچائے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ اگلے دو روز میں ان کی روانگی کیلئے ٹکٹس بھی کنفرم ہوجائیں گے، 12 فروری کو اہل خانہ سمیت احمد نواز کی برطانیہ روانگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ نمبرPK-0791سے احمد نواز اور اس کے اہل خانہ 12 فروری کو دوپہر 3 بجے برطانیہ روانہ ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.