بیگناہ افراد انتہا پسندی کا نشانہ بن رہے ہیں  پشاور کے سکول میں بھی بے گناہ بچوں کو قتل کیا گیا جو انتہائی دردناک واقعہ ہے جان کیری

کسی بھی نظریے یا مذہب کو بنیاد بنا کر اس سفاکانہ عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا  خطاب دہشتگردی کے خلاف دنیا متحد ہورہی ہے  جلد شکست دیں گے امریکی وزیر خارجہ

اتوار 8 فروری 2015 18:15

بیگناہ افراد انتہا پسندی کا نشانہ بن رہے ہیں  پشاور کے سکول میں بھی ..

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بیگناہ افراد انتہا پسندی کا نشانہ بن رہے ہیں  پشاور کے سکول میں بھی بے گناہ بچوں کو قتل کیا گیا جو انتہائی دردناک واقعہ ہے۔میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی بھی نظریے یا مذہب کو بنیاد بنا کر اس سفاکانہ عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

جان کیری نے کہاکہ دہشتگردی پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے اتحادیوں سے مل کر اس سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جان کیری نے کہاکہ دہشتگردی کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور میں سکول کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا جو ایک انتہائی سفاکانہ عمل ہے۔جان کیری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف دنیا متحد ہورہی ہے اور اسے جلد شکست دیں گے۔ داعش نے اردن کے پائلٹ کو جلادیا اور بچوں کو جلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اسے بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :