Live Updates

تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں صرف خیبر پختون خواہ میں حصہ لے گی:اسد عمر

اتوار 8 فروری 2015 16:19

تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں صرف خیبر پختون خواہ میں حصہ لے گی:اسد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں صرف خیبر پختون خواہ میں حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے ٹرم آف ریفرنس پر بات رکی ہوئی ہے ، دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اگر نوازشریف سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی تھک گئی ہے تو وہ غلطی پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے کی سیاست کے 126 دن عمران خان کی سیاست کے کامیاب دن تھے اور عمران خان کی قیادت میں نوجوان نیا پاکستان بنائیں گے ۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ کے پی کے کے حلقے کھلوانے کو تیار ہیں ، حکومت اپنے بندے کی لکھی ہوئی تجاویز بھی نہیں مان رہی ، مسئلے کا حل یا مذاکرات سے ہوگا یا پھر سڑکوں پر عوام کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات