تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،مزید 4دم توڑ گئے

گزشتہ 39روز میں بھوک اور نمونیہ سے بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد85 ہوگئی

اتوار 8 فروری 2015 13:22

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،مزید 4دم ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 4دم توڑ گئے۔ گزشتہ 39روز میں بھوک اور نمونیہ سے بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد85 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ مٹھی ،چھاچھرو، ننگر پارکر، اسلام کوٹ اور دیگر علاقوں میں بدستور بھوک کا راج ہے۔

(جاری ہے)

اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اورغذا کا موثر انتظام نہ ہونے کے باعث تھری باشندے آئے روز دہرے عذاب سے گزررہے ہیں۔ فلاحی اداروں اور حکومتی ارکان کی جانب سے تھر کے متاثرہ علاقوں کے دورے تو کیے جاتے ہیں۔ لیکن تاحال یہاں کے باسیوں کو اس عذاب سے نہیں نکالا جاسکا۔ غذائی قلت کے بعد سخت سردی کے باعث بچوں میں نمونیہ سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، جس کے باعث سیکڑوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں۔اتوار کوچھاچھرو اور مٹھی سول اسپتال میں مزید 4 بچے دم توڑگئے۔ گزشتہ 39روز میں بھوک اور نمونیہ سے بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد85 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :