راولپنڈی ، کنزیومر انسپکشن ٹیم کی مختلف علاقوں میں ناقص و غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والی بیکریوں کیخلاف کارروائی

ہفتہ 7 فروری 2015 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) کنزیومر انسپکشن سٹاف راولپنڈی ادریس رندھاوا کی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ناقص و غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والی بیکریوں کیخلاف کارروائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنزیومر انسپکشن سٹاف نے گزشتہ روز صادق آباد ٹرانسفارمر چوک میں قائم السجاد سویٹس اینڈ بیکرز پر فروخت کردہ اشیاء پر تاریخ تیاری و اختتام ، اجزائے ترکیبی اور اشیاء کی قیمتیں درج نہ ہونے پر پنجاب کنزیومر ایکٹ کی دفعات 11 , 16اور 18کے تحت چالان کر دیا جبکہ کھنہ روڈ پر قائم سلیمان فوڈ فیسٹول اور 786بیکرز اینڈ سویٹس بھی انہی جرائم کے مرتکب پائے گئے جبکہ اصغر مال روڈ پر قائم خیرو گیس سنٹر کو چیک کیا گیا تو وہاں پر گیس کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ تھی اور ایل پی جی گیس بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھی۔

ان چاروں مالکان کے خلاف چالان اسسٹنٹ کمشنر سٹی قرة العین ملک کے پاس جمع کروادیے گئے ہیں۔ جن پر فوراََ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے طلب کر لیا گیا۔