راولپنڈی ، منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، گیارہ ملزمان گرفتار

ہفتہ 7 فروری 2015 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف معمول کی کاروائی کے دوران گیارہ کو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات ، اسلحہ اور سامان پتنگ بازی برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس تیمور سے520گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسد سے520گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عابد سے515گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے قیصر سے520گرام ہیروئین،تھانہ سٹی پولیس نے خرم سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے محمود سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے یونس سے01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عابد سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے خضر سے01عدد پستول30بور معہ02میگزین،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عمران سے01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے شاہ زیب سے203پتنگیں،25ڈوریں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :