وزار ت داخلہ کی جانب سے فوج کو بھجوائے گئے مقدمات موصول ہوگئے ہیں، ڈی جی آئی آیس پی آر،

ابتدائی طور پر 12 مقدمات کی ملٹری کورٹس میں سماعت ہوگی ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

ہفتہ 7 فروری 2015 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کو بھجوائے گئے مقدمات موصول ہوگئے ہیں ،ابتدائی طور پر 12 مقدمات کی ملٹری کورٹس میں سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ صوبائی ایپیکس کمیٹیوں نے وفاقی وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات چلانے کے لئے بھجوائے تھے، جنہیں جانچ پڑتال کے بعد وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کو بھجوادیا ہے، ابتدائی مرحلے میں فوجی عدالتوں میں 12 مقدمات کی سماعت ہوگی اور اس سلسلے میں قانونی عمل شروع ہو گیاہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے آئین میں 21 ویں ترمیم منظور کی تھی جس کے تحت ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایاگیا جن میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :