راولپنڈی،حنیف عباسی انجمن تاجران اصطبل نمبر 2 گنج منڈی کے نومنتخب عہدیداروں سے( کل) حلف لیں گے

ہفتہ 7 فروری 2015 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران (فاؤنڈر گروپ )محمد حنیف عباسی انجمن تاجران اصطبل نمبر 2 گنجمنڈی کے نومنتخب عہدیداروں سے کل 9 فروری بروز پیرکو حلف لیں گے ۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے ترجمان ذوالفقار چوہدری نے اپنے بیان میں نومنتخب صدر چوہدری مشتاق کی کامیابی کو ارشد اعوان گروپ کی فتح قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اصطبل نمبر 2 گنجمنڈی کے گروپ لیڈر حاجی ثقلین کی قیادت میں نومنتخب عہدیدارا ن مرکزی تنظیم فاؤنڈر گروپ کے تعاون سے یہاں کے مسائل کو حل کرانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :