جہانیاں،کنواں کھودنے کا تنازع ، نواحی گاؤں میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 23:24

جہانیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) کنواں کھودنے کا تنازع ، نواحی گاؤں میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر97دس آر تربیلا میں سرفراز پاولی نامی شخص نے محنت کش سعید احمد ولد سید احمد کو گاؤں کے چوک میں رائفل سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ دونوں کے درمیان گاؤں میں کنواں نکالنے کا تنازع تھا جس کی رنجش میں سرفراز پاولی نامی شخص نے سعید احمد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس تھانہ جہانیاں نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :