فیصل آباد، سیکرٹری سکولز پنجاب نے 2013ء کی پالیسی کے تحت ضلعی محکمہ تعلیم کو ٹیچروں کے تبادلوں کی اجازت دیدی

ہفتہ 7 فروری 2015 23:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) وزیراعلی پنجاب نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی درخواست پرسیکرٹری سکولز پنجاب نے 2013ء کی پالیسی کے تحت ضلعی محکمہ تعلیم کو ٹیچروں کے تبادلوں کی اجازت دی ہے اور کہا کہ نئے بھرتی ہونے والی ایجوکیٹرز کو تقرر نامے جاری کرنے سے قبل ٹرانسفر کے معاملات نپٹائے جائیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی محکمہ تعلیم کی طرف سے شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹرانسفر کی درخواستیں 10 سے 13 فروری سکرونٹی ہو گی اور 13 فروری کو میرٹ لسٹیں جاری کر دی جائے گی جس پر اعتراضات14 سے 16 فروری تک داخل کئے جاسکتے ہیں جس کے بعد 17 فروری کو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے ۔

تبادلے کے فارم ای ڈی او ‘ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کے آفس سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ یہ فارم ای ڈی او آفس میں جمع کئے جائیں گے ۔ای ڈی او ایجوکیشن کے مطابق نامکمل اور ہیڈ ماسٹر و متعلقہ فیلڈ آفیسر کی سفارش کے بغیر ٹرانسفارمر فارم تسلیم نہیں کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :