قوم ناکام اور نا اہل حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے،صاحبزادہ حامد رضا ،

عوام اہلسنّت آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتی ہے،دہشتگردوں کی حمایتی مدارس کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کیاجائے،اکیسیویں آئینی ترمیم کی آڑ میں علماء کرام پر نا جائز مقدمات کو ختم کیا جائے،صلوة و سلام پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ، حکومت دہشتگردوں کی حامی جماعتوں کی ناز برداریاں چھوڑ دے، اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی ہر مخلصانہ کوشش کا ساتھ دیں گے،مشاورتی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 7 فروری 2015 23:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم ناکام اور نا اہل حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے۔عوام اہلسنّت آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔دہشتگردوں کی حمایتی مدارس کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کیاجائے۔ اکیسیویں آئینی ترمیم کی آڑ میں علماء کرام پر نا جائز مقدمات کو ختم کیا جائے۔

صلوة و سلام پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ۔ حکومت دہشتگردوں کی حامی جماعتوں کی ناز برداریاں چھوڑ دے۔ اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی ہر مخلصانہ کوشش کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم اپنے اعلان کے مطابق نئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کا نیٹ ورک کا صفایا کرکے اپنے الفاظ کی لاج رکھیں ۔

(جاری ہے)

مولوی عبد العزیز سمیت طالبان کے ہر حامی ، ہمدرد اور معاون کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

حکومت نے دہشتگردی کے خلاف پیدا ہونے والی قومی یکجہتی کی فضاء کو ضائع کردیا تو بہت بڑا المیہ اور ملک و قوم کی بد قسمتی ہوگی ۔حکومت بھارت کو دو ٹوک پیغام دے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے۔انسداد دہشتگردی کی نئی قانون سازی کے عمل میں تاخیر نہ کی جائے اور جنگی بنیادوں پرایکشن پلان کی ہر شق پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔خارجی اور تکفیری دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ”استحکام پاکستان کانفرنس “ سے واپسی پر جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔عوام پاکستان دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔فضل الرحمن اور سمیع الحق دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کی فضاء کو نقصان پہنچانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔

قوم دہشتگردوں کے حامیوں کو پہچان چکی ہے اور ان کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کی زد میں ہے۔اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔دہشت گرد ریاست اور مذہب دونوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔اجلاس میں مفتی محمد سعید رضوی ، مفتی محمد رمضان جامی ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، اسد رفیق رضوی ،قاری محمد امین رضوی ، مولانا محمد صدیق رضوی ، سعید بٹ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :