پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام محکمہ پولیس پنجاب میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کے لئے تحریری امتحان 12فروری کو ہوگا

ہفتہ 7 فروری 2015 23:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام محکمہ پولیس پنجاب میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کے لئے تحریری امتحان 12فروری کو منعقد ہوگا جس کے لئے فیصل آباد کے 6کالجز میں مجموعی طورپر23،امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ڈی سی اونورالامین مینگل کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)شاہ رخ نیازی کو امتحانی مراکز میں انتظامات کی نگرانی کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ سنٹرز پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیزبھی لگادی گئی ہے جس کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں قائم 5،امتحانی سنٹر کے لئے اسسٹنٹ کمشنرصدر،گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج جڑانوالہ روڈ کے 4سنٹرز کے لئے ای ڈی او(کمیونٹی ڈویلپمنٹ)،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس سمن آبادمیں 5سینٹرز پر جنرل اسسٹنٹ ریونیو،گورنمنٹ کالج آف کامرس عبداللہ پورکے تین سنٹرپر کالونی اسسٹنٹ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد کے چار سینٹرز پراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اورگورنمنٹ کالج آف کامرس پیپلزکالونی کے 2سنٹرز پر ٹی ایم او مدینہ ٹاؤن ڈیوٹی انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوکی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامے کے تحت امتحانی مراکز میں کنٹرول رومز کے قیام ،امتحانی مٹیریل کی حفاظت،دفعہ 144کانفاذ،بیٹھنے کے خصوصی انتظامات،ٹریفک مینجمنٹ،سیکورٹی،صفائی ستھرائی،پارکنگ،میڈیکل کیمپس،ایمرجنسی سروسز کی موجودگی اوردیگر انتطامات کی تکمیل کے لئے تمام متعلقہ افسران کوذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :