موجودہ مخلوط صوبائی حکومت جمہوریت کی اصل روح عوام کوسمجھتی ہے،صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ

ہفتہ 7 فروری 2015 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اورصوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت جمہوریت کی اصل روح عوام کوسمجھتی ہے اورعوام کوبااخیتاراورعوامی مسائل کے حل میں نمائندگی کوہی جمہوریت کاحسن قراردیتی ہے اس لئے عوام کی بہترخدمت کیلئے جماعتی بنیادوں پربلدیاتی الیکشن کے انعقاد کرواکراختیارات نچلی سطح منتقل کرکے پورے ملک میں اولین اقدام کیاان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرضلع کوئٹہ کے صدرنیازبلوچ،رکن مرکزی کمیٹی میران بلوچ،حمیدایڈووکیٹ،حاجی عطاء محمدبنگلزئی،علی احمدلانگو،عبدالصمد بلوچ،حاجی عبدالواحدشاہوانی،عبیدلاشاری،ملک منظورشاہوانی،موسیٰ جان خلجی،سمیراشوکت سمیت کارکنوں کی کثیرتعدادموجود تھی صوبائی وزیرنے کہاکہ کارکنوں کے مسائل پرفوری احکامات جری کئے رحمت بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی مختلف جدوجہد نے پورے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کی اوریہ ثابت کردیاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد جمہوری سیاسی جماعت ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیمی،طبی اورمعاشی اصلاحات لاکربلوچستان کے عوام کوپڑھالکھاصحت مند باشعوراورخوشحال معاشرہ کی تشکیل کے حصول میں گامزن کردیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بہترین حکمت کے ذریعے کرپشن،اقرباء فروری،میرٹ کی پامالی کوپیچھے دھکیل دیاانہوں نے کہاکہ کارکن نیشنل پارٹی کے پیغام اورپالیسی کے تشہیرکرتے ہوئے پارٹی کومنظم اورمتحدکرنے میں بھرپورکرداراداکریں

متعلقہ عنوان :