کوئٹہ،سیڈا ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،

ملازمین نے نیشنل پارٹی کے عہدیداران کویاداشت پیش کی

ہفتہ 7 فروری 2015 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سیڈا ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیااورملازمین نے نیشنل پارٹی کے عہدیداران کویاداشت پیش کی ہفتہ کے روز سیڈا ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اورحکمران جماعت نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیڈا ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں محمد طاہر ، جواد درانی ، طارق منظور محمد حسنی اوردیگرنے کہا ہے کہ ہمارے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو90روزمکمل ہورہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے بیوروکریسی نے بے حسی کی انتہاکردی ہے بارہایقین دہانیوں اوراحتجاج سے تنگ آکرحکمران پارٹیوں کے دفاترکے سامنے احتجاج کرنے کافیصلہ کیامقررین کاکہناتھاکہ محکمہ تعلیم مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود ہماری تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایاگیا ہماری مستقل تعیناتی کیلئے بجٹ مختص کرنے کے علاوہ ہمیں ایڈمنسٹریٹو اپروول کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملازمین معاشی بحران کا شکار ہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے 19 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے طفل تسلی دی جارہی ہے احتجاجی مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرعلی احمدلانگو نے ملازقات کی اس موقع پر سیڈاایمپلائزیونین ایکشن کمیٹی کی جانب سے انہیں یاداشت پیش کی گئی جس میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دیگرصوبوں کی طرح ہمیں بھی مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مگرتاحال ان کی یقین دہانی پرکوئی عملدرآمدنہیں ہورہانیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء کے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے